یک 74 سالہ شخص کو پاکستان سے گرفتار کرکے برطانیہ واپس لایا گیا ہے، ان پر 2005 میں پی سی شیرون بیشینوسکی کے قتل کا الزام ہے۔
کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے بتایا کہ پیراں دتہ خان کو ویسٹ یارکشائر پولیس سٹیشن میں حراست میں رکھا گیا ہے۔
پیراں دتہ خان کو جمعرات کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہا ہے کہ ان پر قتل، ڈکیتی، جان کو خطرے میں ڈالنے کے ارادے سے آتشیں اسلحہ رکھنے کے دو الزامات اور ممنوعہ ہتھیار رکھنے کے بھی دو الزامات ہیں۔